ریلوے ایمپلائز کوآپریٹو ہاوَسنگ سوسائٹی کیس ، مرکزی ملزم کو قید و جرمانے کی سزا

ریلوے ایمپلائز کوآپریٹو ہاوَسنگ سوسائٹی کیس ، مرکزی ملزم کو قید و جرمانے کی ...
ریلوے ایمپلائز کوآپریٹو ہاوَسنگ سوسائٹی کیس ، مرکزی ملزم کو قید و جرمانے کی سزا

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت حیدرآباد نے ریلوے ایمپلائز کوآپریٹو ہاوَسنگ سوسائٹی کیس میں مرکزی ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت حیدرآباد میں ریلوے ایمپلائز کوآپریٹو ہاوَسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی،نامزد مرکزی ملزم کوسٹریچر پرعدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم مطلوب حسین کو پانچ سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد پانچ ملزمان کو بری کردیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -