نعمان علی نے ڈیبیو پر ہی ریکارڈز کا ’ڈھیر‘ لگا دیا

نعمان علی نے ڈیبیو پر ہی ریکارڈز کا ’ڈھیر‘ لگا دیا
نعمان علی نے ڈیبیو پر ہی ریکارڈز کا ’ڈھیر‘ لگا دیا
سورس: Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر نعمان علی نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ہی ریکارڈز کا ڈھیر لگا گیا ہے اور وہ کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ کی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے تاریخ کے چوتھے معمرترین سپنر اور ساتویں باﺅلر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق نعمان علی پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے چوتھے معمر ترین کرکٹر کے طور پر نیشنل سٹیڈیم کے میدان پر اترے تھے، اس وقت ان کی عمر 34سال اور 111دن تھی،اس سے قبل میراں بخش 47سال 284دن، ذوالفقار بابر 34سال 308دن اور محمد اسلم 34سال 177دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔

نعمان ڈیبیو میچ کی کسی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے چوتھے معمرترین سپنر اور ساتویں باﺅلر ہیں، پہلے ہی ٹیسٹ میں پانچ وکٹوں کا کا کارنامہ سرانجام دینے والے معمر ترین پاکستانی بولرز میں بھی وہ سہرفہرست ہیں۔ کراچی ٹیسٹ سے قبل مجموعی طور پر پاکستان کے 11 باﺅلرز نے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں اڑاکر دھاک بٹھائی تھی، ان میں عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد، شاہد آفریدی، محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد اور بلال آصف شامل ہیں۔

نعمان علی نے 12ویں باﺅلر کے طور پر اس فہرست میں اپنا نام درج کرایا،ڈیبیو ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باﺅلرز میں نعمان علی چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، محمد زاہد نے 130رنز دے کر11شکار کئے تھے، اعزاز چیمہ، محمد سمیع، شبیر احمد اور عبدالرحمان نے اپنا پہلا ہی میچ آٹھ ، آٹھ وکٹوں سے یادگار بنایا تھا، نعمان علی نے 73رنز دے کر سات شکار کئے۔ 

مزید :

کھیل -