سعودی عرب میں جے یو آئی  کے مرکزی عہدیداران کا اجلاس، پارٹی  ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی: مجلس عاملہ

سعودی عرب میں جے یو آئی  کے مرکزی عہدیداران کا اجلاس، پارٹی  ایک ناقابل ...
سعودی عرب میں جے یو آئی  کے مرکزی عہدیداران کا اجلاس، پارٹی  ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی: مجلس عاملہ

  

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی)سعودی عرب میں  جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی )کے مرکزی عہدیداران کا سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں اجلاس ہوا جس دوران مقررین کاکہناتھاکہ  جے یو آئی ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے اور یہی جماعت مملکت پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔

 جے یو آئی سعودی عرب کے  عہدیداران  مرکزی صدر انجنیئر عبدالمنان، مرکزی جنرل سکریٹری قاری محمد الیاس، قاری رفیع اللہ ھزاروی، انجنیئر الحاج سجاد خان ، مولانا غلام رسول مینگل، مولاناشبیر احمد، مولانا عزیز الرحمان درانی، مولانا مراد بخش الحسنی، مولانا عبدالحکیم دیشانی ،ممتاز خان، حاجی عطاء اللہ کوھستانی، قاری گل حاجی، مولانا احسان اللہ شیرازی، مولانا شمس الحق پاشتو، بھائی عبیداللہ کنائی، قاری محمد عثمان معظم خیل، مفتی محمد اسماعیل بٹگرامی، مولانا حبیب اللہ قریشی، قاری عزیز الرحمان ہزاری، قاری نور قاہر شاہ وغیرہ کاکہناتھاکہ  ہمارا جینا مرنا  پارٹی کیساتھ ہے اور اپنے اکابرین کی جاری کردہ مبارک مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر ہی دم لیں گے ، مقامات مقدسہ خصوصاً  حرمین الشریفین کی حفاظت کرنا ہم سب مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، سعودی عرب اور پاکستان کے  مابین ایک مضبوط رشتہ قائم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اغیار کے ناپاک منصوبوں کو بے نقاب کرکے مسلمانوں کو راہ حق پر چلانا اور اسلامی عقائد و دینی علوم سے آراستہ کرنا ہمارا مشن ہے ، اسلام اور دینی عقائد کیخلاف اٹھنے والے ہر فتنہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ۔ آخر میں ساتھیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سعودی عرب میں پہلے سے زیادہ متحرک ہوکر جذبہ کیساتھ اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے جماعتی پیغام کو عام کرینگے   کیونکہ وقت کا تقاضا ہے کہ موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو  ساتھ دینا ہوگا تاکہ مغربی تہذیب کا پرچار کرنیوالوں کا راستہ روکا جا سکے۔ اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ساتھ تجدید عہد اور بھرپور  تائید کا اعلان کیا گیا

مزید :

تارکین پاکستان -