پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ چوں چوں کا مربہ ہے: غلام سرور خان 

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ چوں چوں کا مربہ ہے: غلام سرور خان 
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ چوں چوں کا مربہ ہے: غلام سرور خان 
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) چوں چوں کا مربہ ہے، ایک طرف استعفے اور دوسری جانب سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی باتیں سمجھ سے باہر ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ضمیر خرید نے کی ماہر ہے، یہ ہر چیز کی قیمت لگاتے ہیں اور اس کو خریدنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں بھی انہوں نے لوگوں کو پیسے دے کر وفاداریاں تبدیل کیں۔ 

وفاقی وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک طرف استعفوں کی بات کررہی ہے اور دوسری جانب سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لینے کی باتیں کر رہی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سےکرانا چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -