بلقیس ایدھی عالمی اعزاز"پرسن آف ڈی کیڈ کے لیے نامزد 

بلقیس ایدھی عالمی اعزاز"پرسن آف ڈی کیڈ کے لیے نامزد 
بلقیس ایدھی عالمی اعزاز
سورس: File

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی اہلیہ بلقیس ایدھی کو انسانیت کی  خدمات کے صلے میں بین الاقوامی اعزاز "پرسن آف دی ڈیکیڈ" کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بلقیس ایدھی، مادرخدمت دہائی کی شخصیت بننے کی امیدوار بن گئیں جبکہ  بین الاقوامی تنظیم امپکیٹ ہال مارک نے ان کا نام ان کی سماجی خدمات کے نتیجے میں نامزد کیا ہے۔

پرسن  آف دی ڈیکیڈ کا اعزاز انسانی خدمت پر فلاحی کاموں پر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ اعزاز کے امیدواروں میں بلقیس ایدھی کا نام بھی سامنے آیا جو ان کی انسانیت سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اعزاز کے دیگر امیدواروں میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس رپورٹر یانگ لی امریکی سماجی کارکن اسٹیفن سولڈز بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ انسانیت کی خدمت پر عبدالستار ایدھی بھی کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔

 

مزید :

قومی -