بھارت کی پاکستانی مچھلیوں کے خلاف ’دہشت گردانہ ‘کارروائی ،ہزاروں مچھلیا ں ہلاک 

بھارت کی پاکستانی مچھلیوں کے خلاف ’دہشت گردانہ ‘کارروائی ،ہزاروں مچھلیا ں ...
بھارت کی پاکستانی مچھلیوں کے خلاف ’دہشت گردانہ ‘کارروائی ،ہزاروں مچھلیا ں ہلاک 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے دریائے ستلج میں زہر آلود پانی چھوڑ دیا جس سے بہاولنگر میں سلیمانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر ہزاروں مچھلیاں آلودہ پانی سے ہلاک ہوگئیں۔

جیو نیوز کے مطابق بہاولنگر میں دریائے ستلج کے مقام سلیمانکی ہیڈ ورکس میں بھارت کی جانب سے آنے والا پانی مبینہ طور پر زہریلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے آبی حیات کی زندگیاں خطرے میں پڑگئی ہیں۔زہریلے کیمیکل ملے پانی سے مردہ مچھلیاں بھاری مقدار میں دریا کے کنارے پرآگئی ہیں جب کہ مچھلی فروش اور دیگر لوگ کناروں پر پڑی مردہ مچھلیاں اٹھا کر لے جانے لگے جس سے مردہ مچھلیوں کے بازار میں فروخت ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات بابر خان کے مطابق ہرسال جنوری اور فروری کے دوران دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے پانی میں مبینہ طور پر زہریلا کیمیکل ملا ہوا ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -