موجودہ حکومت عوام کو دھوکا دے رہی ہے, ادویات چور وزیر کو پارٹی عہدہ دے دیا:رانا ثناءاللہ 

موجودہ حکومت عوام کو دھوکا دے رہی ہے, ادویات چور وزیر کو پارٹی عہدہ دے ...
موجودہ حکومت عوام کو دھوکا دے رہی ہے, ادویات چور وزیر کو پارٹی عہدہ دے دیا:رانا ثناءاللہ 
سورس: File

  

وزیرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو دھوکا دے رہی ہے، ادویات چوری میں ملوث وزیر کو پارٹی میں عہدہ دے دیا گیا۔ 

رانا ثناءاللہ نے وزیرآباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا لیکن موجودہ حکومت نے دھوکے کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا۔ 

راناثنااللہ نے کہا کہ جن کےچینی کےکاروبارتھےان کےدورمیں چینی 55 روپےکلوتھی، آج ڈھائی سال بعدچینی 100 روپےسےبھی اوپرچلی گئی۔آج ملک میں ملازمت پیشہ افرادپریشان ہیں، الیکشن غربت اور پسماندگی کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی کارروائیوں کےباوجودڈٹ کرکھڑےہیں،میرےخلاف جھوٹامقدمہ درج کیاگیا۔ ہم جمہوری استحکام کےلیےکام کررہےہیں۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -