'لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ،یہ خود بھاگ جائیں گے' احسن اقبال کا دعوی 

'لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ،یہ خود بھاگ جائیں گے' احسن اقبال کا دعوی 
'لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ،یہ خود بھاگ جائیں گے' احسن اقبال کا دعوی 
سورس: File

  

وزیرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ الیکشن میں عوام نے ان کی ضمانت ضبط کرادی ہے، اب لانگ مارچ کی ضرورت نہیں رہی یہ خود ہی بھاگ جائیں گے۔ 

احسن اقبال نے وزیرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن حکومت کے خلاف ریفرنڈم بن گیا ہے، ضمنی انتخابات غربت اور پسماندگی کے خلاف ریفرنڈم ہے، عوام نے ان کی ضمانت ضبط کرا دی ہے اب یہ بھاگنے والے ہیں۔ 

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اب لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑےگی یہ خودبھاگ جائیں گے۔ انہوں نے پنجاب کےبلدیاتی نمائندوں کوغیرقانونی طورپرگھربھیج دیا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -