" مسائل کے ذمہ دار قوم پرست نہیں ، ہم دہشتگرد نہیں دہشت زدہ ہیں"

" مسائل کے ذمہ دار قوم پرست نہیں ، ہم دہشتگرد نہیں دہشت زدہ ہیں"

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نےکہاہےکہ  ہم دہشتگرد نہیں دہشت زدہ ہیں،ہمیں اس دہشت سے بچایا جائے،عوام کو ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی تحریک کوکامیاب کراناہوگا،بلوچستان کے مسائل کے ذمہ دار قوم پرست نہیں،عوام نےقوم پرستوں کو ذمہ دار ٹھہرایا تو ہمیں قطار میں کھڑے کرکےگولی مار دی جائے،اگر کوئی اور ذمہ دار ہے تو کم از کم انہیں عدالت کے کٹہرے میں تو کھڑا کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہمیں اپنے گھر کو سنوانے کی ضرورت ہے، دوسروں کو اپنے گھر میں مداخلت کرنے کا موقع ہی کیوں دیا جاتاہے؟ناانصافیوں سےہمیشہ بدگمانیوں نے جنم لیاہے،بدگمانیاں ناراضگیوں اور ناراضگیاں نفرتوں کو جنم دیتی ہیں،نفرتیں پیدا ہوجائیں تو خونی رشتے بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  قومی اسمبلی میں صوبے کے معاملات پر بات کرنے پر میری آواز بند کر دی جاتی تھی اب تو نوبت اس حدتک آئی ہے کہ میڈیا کومیری شکل بھی پسند نہیں اور چہرے کا بھی بلیک آؤٹ ہے،پہلے صرف پی ٹی وی تھا،اب تو پاکستان میں تمام چینلز پی ٹی وی بن گئے ہیں، جس میں قصور ہماری سیاسی جمہوری جماعتوں کا ہے، جنہوں نے پیمرا رولز کے تحت چینلز کو پابند کیااور آج خود ان کی سزا بھگت رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -