مردوں کی مردانگی پر تحقیق، کچھ لوگوں کا انداز بے حد جارحانہ کیوں ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے دلچسپ انکشاف کردیا

مردوں کی مردانگی پر تحقیق، کچھ لوگوں کا انداز بے حد جارحانہ کیوں ہوتا ہے؟ ...
مردوں کی مردانگی پر تحقیق، کچھ لوگوں کا انداز بے حد جارحانہ کیوں ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے دلچسپ انکشاف کردیا
سورس: pixahive (creative commons license)

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ مرد بہت جارح مزاج ہوتے ہیں، جن کے متعلق امریکی ماہرین نے نئی تحقیق میں ایک دلچسپ انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی ڈوک یونیورسٹی کے ماہرین نے 18سے 56سال کی عمر کے400سے زائد مردوں پرکی گئی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جن مردوں کا مردانگی کے متعلق احساس کمزور ہوتا ہے، وہ دوسروں کی نسبت زیادہ جارحانہ مزاج رکھتے ہیں۔ ایسے مرد سمجھتے ہیں کہ مردانگی کا اظہار کرنے کے لیے ان کا جارح مزاج ہونا ضروری ہے۔

ماہر نفسیات اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایڈم سٹینالینڈ کا کہنا تھا کہ ”سب سے زیادہ جارح مزاج مرد 18سے 29سال کے ایج گروپ میں پائے گئے۔ 30سے 37سال کی عمر کے مردوں میں جارح مزاج کم اور 38سال یا اس سے زائد عمر کے مردوں میں بہت کم پائی گئی۔“ایڈم کا کہنا تھا کہ ”یہ بات واضح ہے کہ نوجوان مرد اپنی مردانگی کو درپیش خطرات کے حوالے سے زیادہ حساس ہوتے ہیں، چنانچہ وہ اس احساس کے زیراثر جارح مزاجی پر مجبور ہوجاتے ہیں تاکہ دوسروں کو اپنی مردانگی کا احساس دلا سکیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -