’انٹرنیٹ پر پیسے کمانا بے حد آسان ہے‘ ٹینس کھیلنا چھوڑ کر انٹرنیٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والی لڑکی

’انٹرنیٹ پر پیسے کمانا بے حد آسان ہے‘ ٹینس کھیلنا چھوڑ کر انٹرنیٹ سے ماہانہ ...
’انٹرنیٹ پر پیسے کمانا بے حد آسان ہے‘ ٹینس کھیلنا چھوڑ کر انٹرنیٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والی لڑکی
سورس: Instagram/yulia.pugacheva

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ نے ہماری زندگیوں یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ آج ہمیں جو ذرائع آمدن میسر ہیں، چند دہائیاں پہلے کے لوگ ان کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ آج بہت سے لوگ انٹرنیٹ سے بہت آسانی کے ساتھ لاکھوں روپے کما رہے ہیں، جس کا اندازہ اس روسی ٹینس پلیئر لڑکی سے لگایا جا سکتا ہے جس نے اپنا ٹینس کا کیریئر چھوڑ کر انسٹاگرام انفلوئنسر بننے کا فیصلہ کیا اور اب ماہانہ 14ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 30لاکھ 76ہزار روپے) کما رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس 29سالہ لڑکی کا نام یولیا پوگاشیوا ہے ، جو بچپن سے ہی ٹینس کھیلنے کی شوقین تھی اور اسی گیم کو اس نے اپنا کیریئر بنایا، تاہم ایک بار انجری کی صورت میں وہ کچھ عرصے کے لیے گھر بیٹھنے پر مجبور ہو گئی۔ اسی دوران اس نے انسٹاگرام انفلوئنسر بننے کا فیصلہ کیا۔اب تک انسٹاگرام پر اسے 5لاکھ سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں اور وہ اس اکاﺅنٹ سے تشہیری پوسٹس اور ماڈلنگ کے ذریعے خطیر رقم کما رہی ہے اور امریکی شہر میامی میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہے۔یولیا کا کہنا ہے کہ ”انجری کے بعد جب میں فارغ بیٹھی تھی تب مجھے احساس ہوا کہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا بہت آسان ہے۔ آج میں جو طرز زندگی جی رہی ہوں، ٹینس کے کیریئر سے یہ ممکن نہیں تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -