’جرائم کی ملکہ‘ کہلانے والی لڑکی نے انٹرنیٹ پر ایک اور مرد کو اپنے جال میں پھنسا کر لوٹ لیا

’جرائم کی ملکہ‘ کہلانے والی لڑکی نے انٹرنیٹ پر ایک اور مرد کو اپنے جال میں ...
’جرائم کی ملکہ‘ کہلانے والی لڑکی نے انٹرنیٹ پر ایک اور مرد کو اپنے جال میں پھنسا کر لوٹ لیا

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کی جرائم کی ملکہ کہلانے والی 29سالہ لڑکی نے ایک اور مرد کو انٹرنیٹ کے ذریعے محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹ لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام ماریا اینجلیکا ماسیڈو ڈا سیلوا ہے، جس نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ کے ذریعے اپنے نئے شکار کو پھانسا اور چاقو دکھا کر اسے لوٹ کر فرار ہو گئی۔ ماریا اب تک برازیل کے بے شمار امیر مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹ چکی ہے۔ وہ مردوں کے ساتھ تعلق بناتی اور پھر اپنے ساتھیوں کے ذریعے انہیں لوٹتی ہے۔

اپنے اس نئے شکار کو اس نے ڈیٹ پر بلایا اور پھر خلوت کے لمحات گزارنے کے لیے اس کی گاڑی میں بیٹھ کر اس کے ساتھ چل دی۔ راستے میں اس نے آدمی کو ایک جگہ گاڑی روکنے کو کہا۔ جونہی گاڑی رکی، دو مرد گاڑی میں گھس آئے اور بظاہر ماریا اور اس کے نئے نویلے محبوب کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہو گئی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ماریا اس واردات میں بھی ملوث تھی اور وہ ڈکیت اس کے ساتھی تھے۔تاہم سابق وارداتوں کی طرح اب کی بار بھی پولیس کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واردات میں ماریا کے ملوث ہونے کا ثبوت ہو تو وہ سامنے آئے۔ واضح رہے کہ ماریا کو 2017ءمیں پہلی بار گرفتار کیا گیا تھا اور 15لگژری گھروں میں ڈکیتیاں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تب سے اس کا جیل آنا جانا لگا ہوا ہے۔ آخری بار اسے مئی 2019ءمیں پیرول پر رہا کیا گیا تھا اور تب سے وہ آزاد ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -