دوران ڈکیتی گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان گرفتار

دوران ڈکیتی گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان ...
دوران ڈکیتی گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین درندہ صفت ملزمان گرفتارکر لیا ہے،زیر حراست ملزمان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عیسیٰ خان نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے  ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران  گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانےوالےتین ملزمان وقاص عرف وقاصی، وقار اور ابرارکو گرفتار کر لیا ہے،درندہ صفت ملزمان نے تقریباً چار ماہ قبل 32سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ملزمان دوران واردات طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء بھی لوٹ کر لے گئے  تھے۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے وقاص اور وقار سگے بھائی ہیں ۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا گرفتار  ملزمان کے خلاف لاہور شہرکے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعددمقدمات ٹریس ہوئے ہیں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گی۔