وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سڑکوں پر کھلونے بیچنے والی اس 12سالہ بچی کو زندگی کی بڑی خوشی دے دی 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سڑکوں پر کھلونے بیچنے والی اس 12سالہ بچی کو ...
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سڑکوں پر کھلونے بیچنے والی اس 12سالہ بچی کو زندگی کی بڑی خوشی دے دی 
سورس: twitter/@CMPunjabPK

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کھلونے بیچنے والی 12سالہ لڑکی کے لیے رہائش کا بندوبست کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے والی لاہور کی رہائشی بارہ سالہ فاطمہ جو اپنے گھر کی واحد کفیل تھی اور پلاسٹک کے کھلونے بیچ کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہی تھی اور اپنے خاندان کے ساتھ لبرٹی مارکیٹ سے ملحقہ گرین بیلٹ پر ہی رہائش پذیر تھی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچی کی رہائش کے لیے احکامات جاری کیے ۔ڈائریکٹر گلبرگ ٹاون سہیل قادر چیمہ نے فاطمہ کے والد کو رہائش گاہ کی چابیاں پیش کیں۔ بعد ازاں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر بارہ سالہ فاطمہ کے بھائی کو واسا میں نوکری بھی دی گئی، ملازمت کا اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی فاطمہ کے بھائی کو فوری طور پر فراہم کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر فاطمہ اور اس کے خاندان والوں کے لیے فراہم کی گئی رہائش گاہ میں خاندان والوں کی سہولیات کے لیے واش روم کی سہولت بھی مہیا کی گئی جس پر فاطمہ اور اس کے خاندان والے انتہائی خوش دکھائی دیے، جبکہ بارہ سالہ فاطمہ نے رہائش اور بھائی کو نوکری دینے پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -