نوجوان لڑکی نے لاکھوں روپے لگا کر اپنے چہرے میں کیا تبدیلی کی؟ دیکھنے والوں کو یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے لاکھوں روپے لگا کر اپنے چہرے میں کیا تبدیلی کی؟ دیکھنے والوں ...
نوجوان لڑکی نے لاکھوں روپے لگا کر اپنے چہرے میں کیا تبدیلی کی؟ دیکھنے والوں کو یقین نہ آئے

  

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں ایک لڑکی نے لاکھوں روپے خرچ کرکے پلاسٹک سرجری اور دیگر پروسیجرز کے ذریعے اپنی ایسی شکل بنوا لی ہے کہ ہر دیکھنے والا افسوس کا اظہار کرنے لگے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 19سالہ ایڈین موڈ نامی لڑکی کا تعلق اٹلی کے دارالحکومت روم سے ہے، جس نے 11سال کی عمر سے باڈی موڈیفکیشن شروع کر رکھی ہے اور اب تک کئی طرح کے پروسیجرز کروا چکی ہے۔ 

ایڈین نے اپنے جسم کے بیشتر حصے پر ٹیٹو بنوا رکھے ہیں، خوفناک نوکیلے دانت لگوا رکھے ہیں اورحتیٰ کہ اپنی زبان بھی کٹوا کر دو شاخی بنوا رکھی ہے۔ ایڈین اب تک باڈی موڈیفکیشن پر 5ہزار ڈالر (تقریباً 8لاکھ روپے) خرچ کر چکی ہے اور یہ تمام کوشش اس نے اس لیے کی ہے کہ وہ اپنی شکل ’ویمپائر‘ جیسی بنوانا چاہتی تھی۔ 

ان پروسیجرز کے بعد اس کی شکل ایسی ہو چکی ہے کہ دیکھ کر کوئی پہچان ہی نہ پائے تاہم خود ایڈین کا کہنا ہے کہ اب وہ ایک مطمئن زندگی گزار رہی ہے، کیونکہ اس کی بچپن سے ہی ویمپائر بننے کی خواہش تھی جو اب پوری ہو چکی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اس نے بچپن میں فلم میں ایک خون پینے والی ویمپائر دیکھی تھی جس سے متاثر ہو کر اس نے اپنی شکل اس جیسی بنوانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -