’اس کو پکڑلو‘ جھگڑے کے دوران بیوی نے پولیس والوں کے سامنے شوہر کا ’راز‘ افشا کردیا، اسے جیل بھجوا دیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران پولیس نے اپنے شوہر کا ایسا راز فاش کر ڈالا کہ اسے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر پریسٹٹائن کے رہائشی 46سالہ جیسن لی ٹیری اور اس کی اہلیہ کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جس پر ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس تو میاں بیوی کا جھگڑا سلجھانے کی غرض سے بلائی گئی تھی لیکن جونہی آفیسرز پہنچے، مشتعل بیوی نے اپنے شوہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چلانا شروع کر دیا کہ ”اسے گرفتار کر لو، یہ منشیات ڈیلر ہے۔“
رپورٹ کے مطابق خاتون کے یہ بات کہنے پر پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لی اور انہیں واقعی گھر سے 5ہزار پاﺅنڈ مالیت کی بھنگ اور دیگر منشیات مل گئیں۔پولیس نے جیسن کو گرفتار کرکے مولڈ کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 6ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ دوران تفتیش مجرم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ منشیات خود اپنے استعمال کے لیے رکھی ہوئی ہیں۔تاہم بعد ازاں اس نے اعتراف کر لیا کہ وہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا ہے۔