کورونا ویکسین لگانے میں بھارت بازی لے گیا، صرف 13 دن میں کتنے لوگوں کو ویکسین لگا دی؟ جان کر پاکستانی حکومت کو شرم آجائے

کورونا ویکسین لگانے میں بھارت بازی لے گیا، صرف 13 دن میں کتنے لوگوں کو ویکسین ...
کورونا ویکسین لگانے میں بھارت بازی لے گیا، صرف 13 دن میں کتنے لوگوں کو ویکسین لگا دی؟ جان کر پاکستانی حکومت کو شرم آجائے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اپنے شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینے پوری دنیا پر سبقت لے گیا اور انتہائی کم وقت میں اتنے لوگوں کو ویکسین دے ڈالی کہ سن کر پاکستانی حکومت شرمندہ رہ جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارت سرکار نے صرف 13دنوں میں اپنے 30لاکھ شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دی ہے اور یہ مہم زوروشور سے جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ جمعہ کے روز 4لاکھ 40ہزار 681لوگوں کو ویکسین دی گئی۔بھارتی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ”شہریوں کو ویکسین دینے کا عمل پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے اور محکمہ صحت اپنی پوری استعداد کار کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو ویکسین لگا رہا ہے۔“ واضح رہے کہ اپنے شہریوں کو تیز تر ویکسین لگانے میں اسرائیل اور برطانیہ سرفہرست تھے تاہم بھارت نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اسرائیل میں 18دن اور برطانیہ میں 36دن میں 30لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -