شادی کی تقریب میں دلہن کی دولہا سے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو گلے لگانے کی انوکھی فرمائش، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا 

شادی کی تقریب میں دلہن کی دولہا سے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو گلے لگانے کی ...
شادی کی تقریب میں دلہن کی دولہا سے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو گلے لگانے کی انوکھی فرمائش، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا 
سورس: tiktok-mayangkumay

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءمیں گزشتہ دنوں ایک دلہن نے شادی کی تقریب میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کو گلے لگانے کی فرمائش کر دی، جس کی ویڈیو سامنے آئی تو انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن سٹیج پر موجود ہوتے ہیں اور وہاں دلہن کا سابق بوائے فرینڈ آجاتا ہے اور ہاتھ ملانے کے لیے دلہن کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے۔

یہ دیکھ کر دلہن اپنے شوہر کی طرف مڑتی ہے اور اس سے اجازت مانگتی ہے کہ ”کیا میں صرف ایک بار اسے گلے مل سکتی ہوں؟“ شوہر کے اجازت دینے پر دلہن واپس اپنے سابق بوائے فرینڈ کی طرف پلٹتی ہے اور اسے گلے لگا لیتی ہے۔ دولہن نے خود یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جہاں لوگ اس پر شدید ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”اس شوہر اس سے بہتر لڑکی کا مستحق ہے۔“ 

ایک نے کہا کہ ”کم از کم اس دلہن نے اجازت تو مانگی ہے۔“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”شادی کے دن شوہر کے سامنے غیرمرد کو گلے لگا کر اس دلہن نے اپنے شوہر کی کوئی عزت نہیں کی۔ شوہر کے لیے اس سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ اور نہیں ہو گا۔ خواہ اس نے اجازت دے دی لیکن اپنی دلہن کی اس حرکت سے ہونے والی تکلیف اس کے چہرے سے عیاں ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -