اپنی بیوی کے کریڈٹ کارڈ سے اپنی محبوبہ کے ٹریفک چالان کی ادائیگی کرنے والا شوہر پکڑا گیا

اپنی بیوی کے کریڈٹ کارڈ سے اپنی محبوبہ کے ٹریفک چالان کی ادائیگی کرنے والا ...
اپنی بیوی کے کریڈٹ کارڈ سے اپنی محبوبہ کے ٹریفک چالان کی ادائیگی کرنے والا شوہر پکڑا گیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک خاتون کے کریڈٹ کارڈ سے نامعلوم ادائیگی کی گئی جس پر اس نے اپنا کارڈ ہیک ہونے کی رپورٹ کر دی مگر جب تحقیقات ہوئیں تو ایسا انکشاف ہوا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق درحقیقت اس خاتون کے کریڈٹ کارڈ سے یہ ادائیگی کسی اور نے نہیں بلکہ خود اس کے شوہر نے کی تھی اور وہ بھی اس آدمی نے اپنی محبوبہ کے ٹریفک چالان کی ادائیگی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کو کارڈ سے ادائیگی کا نوٹیفکیشن موصول ہوا تو اس نے بینک کو کارڈ منجمد کرنے کا کہہ کر پولیس کو اطلاع کر دی کیونکہ اس نے سمجھا کہ اس کا کارڈ چوری ہو گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ اس کریڈٹ کارڈ سے ایک خاتون نے اپنے ٹریفک چالان ادا کیے تھے۔ جب پولیس نے اس خاتون کو تفتیش کے لیے طلب کیا تو اس نے بتایا کہ اسے یہ کارڈ اس کے بوائے فرینڈ نے دیا ہے اور وہ نہیں جانتی کہ اس کا بوائے فرینڈ شادی شدہ ہے اور یہ کارڈ اس کی بیوی کا ہے۔ 

مزید :

عرب دنیا -