نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ، بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 714 ارب روپےقومی خزانہ میں جمع کرائے :جسٹس (ر) جاویداقبال 

نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ، بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 714 ارب روپےقومی ...
نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ، بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 714 ارب روپےقومی خزانہ میں جمع کرائے :جسٹس (ر) جاویداقبال 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) کے سربراہ جسٹس (ر) جاویداقبال  نے کہا ہے کہ  نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب نےبالواسطہ اور بلاواسطہ طورپربدعنوان عناصرسےلوٹےگئے714ارب روپےوصول کرکےقومی خزانہ میں جمع کرائےہیں،نیب کے 1230 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت 947 ارب روپے ہے۔

تفصیلات کےمطابق عالمی اقتصادی فورم کی کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ مشعل پاکستان کی جانب سےنیب کی انسداد بدعنوانی مہم کوسراہنےپرشکریہ اداکرتے ہوئے جسٹس (ر) جاویداقبال کا کہنا تھا کہ  نیب کے 1230بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت 947 ارب روپے ہے، نیب آرڈیننس 1999کی شق 33سی کے تحت نیب نے بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کے لئے آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ پر مبنی سہ جہتی پالیسی وضع کی ہے جوکہ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

مشعل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر جہانگیر نے کہاکہ نیب قانون کی حکمرانی، شفافیت، گڈگورننس کے تناظر میں پاکستان میں انسداد بدعنوانی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نےنیب کی اپنےقیام سے ابتک بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 714ارب روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرانے کی تعریف کی۔انہوں نےملک کی خوشحالی کیلئےبزنس کمیونٹی سمیت تمام متعلقہ فریقوں سےملکرانسداد کرپشن مہم کےتناظرمیں میڈیا اور کمیونیکیشن حکمت عملی کے تحت نیب کی شہریوں میں آگاہی پیداکرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

مزید :

قومی -