آسٹریا اور سلو واکیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ای کچہری کا انعقاد 

آسٹریا اور سلو واکیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ای کچہری کا انعقاد 
آسٹریا اور سلو واکیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ای کچہری کا انعقاد 

  

ویانا(المیر باجوہ) آسٹریا اور سلوواکیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سفیر پاکستان آسٹریا آفتاب احمد کھوکھر نے ای کچہری کا انعقاد کیاجس میں پاکستانی کمیونٹی کے ممبران ، صحافی اور کمیونٹی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 اپنے افتتاحی کلمات میں سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے کہا کہ ای کچہری پاکستانی برادری کے مسائل کے موثر حل کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی انمول اثاثہ ہیں اور ان کی سہولت سفارتخانے کی بنیادی ذمہ داری اور حکومت کی کلیدی ترجیح ہے۔ سفیر کھوکھر نے بتایا کہ حکومت نے تمام ممالک کے شہریوں کے لیے ای ویزا اسکیم کو مکمل طور پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق 31 جنوری 2021 کے بعد دستی ویزے بند کردیئے جائیں گے۔ 

 پاکستانی کمیونٹی نے ای کچہری میں گہری دلچسپی لی اور اپنے مسائل اور تجربات کو بانٹنے کے ساتھ ساتھ قونصلر خدمات اور آسٹریا کے ساتھ باہمی تجارت کو مضبوط بنانے کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں۔آفتاب احمد کھوکھر نے ان تجاویز کا خیرمقدم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -