'فریال تالپور نے ایف آئی اے کے افسر کو کہا، اپنے پاؤں پر چل کرجانا ہے یا نہیں؟'عارف حمید بھٹی کاہوشربا انکشاف

'فریال تالپور نے ایف آئی اے کے افسر کو کہا، اپنے پاؤں پر چل کرجانا ہے یا ...
'فریال تالپور نے ایف آئی اے کے افسر کو کہا، اپنے پاؤں پر چل کرجانا ہے یا نہیں؟'عارف حمید بھٹی کاہوشربا انکشاف
سورس: File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ میرے سامنے فریال تالپور نے ایف آئی اے کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو کہا تھا  کہ آپ نےاپنے پاؤں پر چل کر جانا ہے یا نہیں؟ یہ لوگ اداروں کو دھمکیاں دیتے تھے، آج ملک میں آئین کی بحالی کی بات کرتے ہیں۔ 

عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی بس پر چند لٹیرے جمع ہوئے جن کی نہ تو منزل ایک ہے، نہ سوچ اور نہ ہی وہ عوام کے مفاد کے لیے نکلے ہیں وہ تو صرف اپنے اپنے ذاتی مفادات کے لیے ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں۔ نوازشریف کے بیٹے باہر اربوں کی جائیداد میں عیاشی کررہے ہیں لیکن یہاں وہ آصف علی زرداری اور  بلاول بھٹو کو استعمال کررہے ہیں۔ 

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کرپشن کے خاتمےکے لیے ابھی تک ہمارے ملک میں احتساب ہوا ہی نہیں، جس ملک میں انصاف کے نام پر ناانصافی کی جائے وہ معاشرہ تباہ ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف اور شہبازشریف مشرف کے ساتھ ڈیل کر کے باہر گئے تو شہازشریف سے پوچھا تھا کہ کہاں جارہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ہم آدھے گھنٹے میں واپس آجائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہاں انصاف ملتا نہیں چھیننا پڑتا ہے اور چھین وہی سکتا ہے جو طاقت ور ہو۔ آصف علی زرداری اور دیگر کو میں نے اداروں کے سربراہان کو دھمکیاں دیتے سنا ہے لیکن آج جمہوریت کے ٹھیکیدار بنے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -