آسٹریا میں کورونا وائرس نے 24گھنٹوں کے دوران 45افراد کی جان لے لی

آسٹریا میں کورونا وائرس نے 24گھنٹوں کے دوران 45افراد کی جان لے لی
آسٹریا میں کورونا وائرس نے 24گھنٹوں کے دوران 45افراد کی جان لے لی

  

ویانا(المیر باجوہ)آسٹریا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 45افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 478نئے کورونا کیسز کا اندراج ہوا ہے ۔ابھی تک آسٹریا میں چار لاکھ 13ہزار 208کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سات ہزار 703افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین لاکھ 91ہزار76افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہزار 682 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ان میں سے 296 انتہائی نگہداشت والے یونٹ ہیں۔

آسٹریا میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاون کی مدت میں مزید توسیع ہو گی کیونکہ ملک میں کورونا کیسز کے حوالے سے حکومت کو مطلوبہ ہدف حاصل نہیں ہوا ۔

مزید :

بین الاقوامی -