ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک
ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک
سورس: File

  

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) عارف والا بائی پاس چوک پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں  دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

نجی ٹی وی ابتک نیوز کے مطابق ساہیوال میں عارف والا بائی پاس چوک پر ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 

ترجمان ساہیوال پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت شہبازعرف شہبازی اور الیاس عرف الیاسی مردانہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

 

مزید :

علاقائی -پنجاب -ساہیوال -