براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، اب سارے والیم کھلیں گے: بابراعوان 

براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، اب سارے والیم کھلیں گے: بابراعوان 
براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، اب سارے والیم کھلیں گے: بابراعوان 
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو اصل فکر والیم 10 کی ہے، براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، سارے والیم کھلیں گے۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق بابر اعوان نے والیم 10 کھلنے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، اب سارے والیم کھلیں گے۔ انہوں نےکہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پروفیشنل وکیل رہے ہیں، عظمت سعید ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، سپریم کورٹ کےجج رہے ہیں، وہ منفرد تجربے اور صلاحیتوں کے مالک رہے ہیں، شریفوں کے لیے اپنے کیسوں میں اپنے بندے لگانے کا زمانہ گزر گیا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو پاکستانی جج ہیں بھارت سے جج امپورٹ نہیں کرسکتے، بطور قانونی ماہر عظمت سعید شیخ کی ساکھ مانی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مے فیئر چوری کے مال سے نہیں بنی تو گھبراہٹ کیسی ہے؟

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -