انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا 
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2.40 روپے مزید مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 262.60 روپے پر بند ہوا تھا ۔تین کاروباری روز میں ڈالر کی قیمت میں 34.11 روپے اضافہ ہواہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز کے بعد اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو انڈیکس 40 ہزار 450 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد 68 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 518 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

مزید :

بزنس -