پنجاب میں اہم عہدوں پر تعینات 10 افسران کے تقر ر و تبادلے کر دیئے گئے 

پنجاب میں اہم عہدوں پر تعینات 10 افسران کے تقر ر و تبادلے کر دیئے گئے 
پنجاب میں اہم عہدوں پر تعینات 10 افسران کے تقر ر و تبادلے کر دیئے گئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس کے اہم عہدوں پر تعینات10 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں ۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کو تبدیل کر دیا گیا اور ان کی جگہ سہیل اختر سکھیرا کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کر دیا گیاہے ،کامران عادل کو ڈی آئی جی سیکیورٹی مقرر کیا گیاہے ، ایس ایس پی لاءاینڈ آرڈر کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاءکو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، ، ایس ایس پی ایاز سلیم کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیاہے ، سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم ، اے آئی جی ڈویلپمنٹ پنجاب منصور الحق رانا سی پی او ملتان تعینات ،سی پی او ملتان شاکر حسین کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاہے۔،زین عاصم کو ایس پی سیکیورٹی چیف منسٹر آفس تعینات کر دیا گیا ، ایس پی سیکیورٹی چیف منسٹر عبدالوہاب کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -