میں نے کبھی نہیں کہافیصلہ محفوظ کرلیا ہے ،میں درخواست سن کر فوری فیصلہ کرتا ہوں ، جسٹس جوادحسن کے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست پر ریمارکس

میں نے کبھی نہیں کہافیصلہ محفوظ کرلیا ہے ،میں درخواست سن کر فوری فیصلہ کرتا ...
میں نے کبھی نہیں کہافیصلہ محفوظ کرلیا ہے ،میں درخواست سن کر فوری فیصلہ کرتا ہوں ، جسٹس جوادحسن کے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست پر ریمارکس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس جواد حسن نے کہاکہ میں نے کبھی نہیں کہافیصلہ محفوظ کرلیا ہے ،میں درخواست سن کر فوری فیصلہ کرتا ہوں ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت گورنر پنجاب کے وکیل کی جانب سے تیاری نہ کرکے آنے پر برہم ہو گئی ۔

جسٹس جواد حسن نے کہاکہ آپ نے تیاری کیوں نہیں کی،48 گھنٹے پہلے درخواست آ چکی تھی،200 لا افسران ہیں کیا کام کرتے ہیں ، جسٹس جواد حسن نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ میں تیاری کرکے آیا ہوں، آپ کی تیاری ہی نہیں ہے ،آپ بالکل بھی سیریس نظر نہیں آ رہے، یہ جمہوریت کا معاملہ ہے، پٹیشن کی 4 بجکر 10 منٹ پر کازلسٹ آ چکی تھی۔

جسٹس جواد حسن نے کہاکہ میں نے کبھی نہیں کہافیصلہ محفوظ کرلیا ہے ،میں درخواست سن کر فوری فیصلہ کرتا ہوں ،عدالت نے گورنر پنجاب کے وکیل کے جواب پر عدم اطمینان کااظہار کیا،جسٹس جواد حسن نے کہاکہ کسی نے کوئی فائل نہیں پڑھی، کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی ہے۔