صبر پتا ہے کیا ہوتا ہے

تحریر : ثناء اللہ
صبر پتا ہے کیا ہوتا ہے
جب آپ کے پاس جواب دینے کو لفظوں کے انبار لگے ہوں اور آپ مصلحتاً خاموشی اختیار کر لیں،
تو یہ آپ کا صبر ہے
جب آپ کے پاس ہاتھ اٹھانے کی طاقت ہو اور آپ اس وقت اپنا ہاتھ اٹھنے نہ دیں
تو یہ بھی صبر ہے
اور جب آپ من پسند چیز کو اپنی دسترس میں کر سکتے ہوں لیکن آپ اللہ کی رضا کے لئے اسے چھوڑ دیں
تو یہ بھی صبر ہے
اور صبر وہ چیز ہے کہ انسان اگر ایک بار کرنا سیکھ جائے، تو پھر چاہے کوئی بیچ چوراہے میں ذلیل و خوار بھی کر دے تب بھی انسان صرف آسمان کی طرف منہ اٹھا کر شکوہ کرنے کی بجائے صرف یہی کہتا ہے کہ
یااللہ اگر تیری یہی مرضی ہے تو میں اس پر بھی راضی ہوں بس تو مجھ سے راضی ہو جا
دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو ہمیشہ ہر حال میں صبر و شکر ادا کرنے والا بنا دے،
دوسروں کی خیر خواہی چاہنے والا بنا دے،
اور ہمیشہ مثبت سوچنے کی توفیق بخش دے.آمین