یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ اسلام آبادمنسوخ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کادورہ اسلام آبادمنسوخ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر یو اے ای محمد زاید النہیان کی اسلام آباد آمد منسوخ ہو گئی،صدر یو اے ای بہاولپور میں بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آ سکے ، معزر مہمان صبح ساڑھے 7 بجے ٹیک آف کے منتظر تھے ۔
صدر یو اے ای شیخ محمد بن زیدالنہیان نے وزیراعظم شہبازشریف سے رابطہ کیا اور دورہ کی منسوخی پراظہار افسوس کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے،موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے ۔
یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آﺅں گا، انشا اللہ
صدر یواے ای کا دورہ منسوخ ہونے پر اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں ،پولیس کی وی وی آئی پی سکیورٹی کو بھی کلوز کردیاگیا،تمام حفاظتی سکواڈز کو واپس بھیج دیا گیا۔