اللہ کی طرف جاتا راستہ

اللہ کی طرف جاتا راستہ
اللہ کی طرف جاتا راستہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر : محمد بشیر 
اللہ  کی طرف جاتا راستہ بہت طویل اور مشقت و ریاضت طلب ہے،

ضروری نہیں ہے کہ ہم اس کے آخر تک پہنچ جائیں ،

ضروری یہ ہے کہ جب ہمیں موت آئے تو ہم اسی راستے پہ ہوں،

چاہے لڑکھڑا رہے ہوں، چاہے گِر پَڑ کر آگے بڑھ رہے ہوں، مگر اس سیدھے راستے پر ہی رہیں ۔
"السمیع " سب سٌنتا ہے۔ ہر زبان والے اور بے زبان کو سنتا ہے۔

بس مانگنے کے ڈھب سیکھ لیں۔

دینے والا تمام کی تمام خواہشات، سبھی خواب، سبھی خیال، سوچ اور سوچ سے آگے دینے پر قادر ہے۔

وہ جب دیتا ہے تو بے نیازی سے عطا کرتا ہے.

اس کی عطا میں کمی نہیں، کمی ہماری دعا میں ہے .
یا الله کریم یا رب العالمین
جس طرح تو رات کو دن اور دن کو رات میں بدل دیتا ہے اسی طرح ہماری مشکلات کو آسانیوں میں، بیماریوں کو تندرستی میں، نفرتوں کو محبتوں میں اور غم کو خوشی میں بدل دے، ہم سب کے دل میں ایک دوسرے کےلیے محبت، شفقت، اور اچھائی پیدا کر دے اور ہمارے دل سے نفرتوں، رنجشوں اور غلط فہمیوں کا خاتمہ فرما دے ۔۔۔
یا اللہ  ! ہم سب کے لیے آسانیاں فرما، ہمارے مرحومین کو بخش دے، بیماروں کو شفاۓ کاملہ عطا فرما، بے روزگاروں کو رزقِ حلال عطا فرما، بے اولادوں کو صحت مند نیک اولاد عطا فرما، رشتوں کے منتظر بچوں بچیوں کو نیک رشتے عطا فرما، بے کسوں کی غیب سے مدد فرما اور مشکلات میں مبتلا لوگوں کو آسانیاں عطا فرما۔ (آمین) 

مزید :

روشن کرنیں -