پاک آسٹرین ایسوسی ایشن آسٹریا کے صدر قمر حسین چوہدری کی زیر صدارت مشاورتی میٹنگ کا انعقاد
ویانا (اکرم باجوہ) پاک آسٹرین ایسوسی ایشن آسٹریا کے صدر قمر حسین چوہدری کی زیر صدارت 21 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف سیاسی،سماجی،مذہبی تنظیموں کے سربراہان اور کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ مشاورتی میٹنگ میں مزید عہدیداران کی نامزدگیاں کی گئیں ۔
میٹنگ کا آغاز الحاج شیخ وحید احمد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھنے کی سعادت مقصود احمد مغل نے حاصل کی۔پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے صدر قمر حسین چوہدری نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میں آپ سب دوستوں کا مشاورتی میٹنگ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر آج کی میٹنگ میں شرکت کی ، انہوں نے مذید کہا کہ پاک آسٹرین ایسوسی ایشن ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اس تنظیم میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات شامل ہیں اس نئی تنظیم کا مقصد پاکستان کی سربلندی اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم تلے جمع ہو کر پاکستان کے لیے کام کرنا ہے ، انہوں نے مذید کہا کہ اس تنظیم کا اصل مقصد پاکستانی کمیونٹی کی دوریاں مٹانا ہے اور پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو نفرتوں سے پاک ہو اور پاکستانی کلچرل کو صحیح معنوں میں اپنی آنے والی نوجوان نسل کو بتانا ہے اور یہ تنظیم مذہبی تہوار اور قومی تہوار باہمی مشاورت کے ساتھ پروگرام کریں گے ۔
صدر قمر حسین چوہدری نے حاضرین شرکاء سے مشاورت سے پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا اعلان کیا جن میں میاں خلیل احمد سرپرست اعلیٰ،چوہدری علی شرافت چیرمین،سینئر نائب صدر الحاج شیخ وحید احمد،جنرل سیکرٹری مقصود احمد مغل،نائب صدر سید محمود شاہ،نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ،اوبر آسٹریا سے میاں عدیل عمران صوبائی صدر ،کشمیر افئیرز کمیٹی چیرمین راجہ عنصر عظیم ،فنانس سیکرٹری شاہد تنویر،جوائنٹ سیکرٹری محمد فیصل شامل ہیں۔صدر قمر حسین چوہدری نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔نومنتخب چیرمین چوہدری علی شرافت نے کہا کہ مجھے جو چیرمین کی زمہ داری دی گئی ہے میں پاکستان کی سربلندی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔
نومنتخب سرپرست اعلیٰ میاں خلیل احمد نے کہا کہ میں بحثیت سرپرست اعلیٰ میری کوشش ہوگی کہ پاکستانی کمیونٹی کے آپس کے گلے شکوے ختم کرکے سب پاکستان کے لیے ایک ساتھ کام کریں۔سینئر نائب صدر الحاج شیخ وحید احمد نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ہم سب پاکستانی کمیونٹی کو ساتھ لیکر چلیں۔کشمیر افیئرز کمیٹی کے چیئرمین راجہ عنصر عظیم نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی آواز بنتے رہیں گے اور ہم امید رکھتے کہ کشمیری عوام کے لیے جو بھی آواز اُٹھائے گا ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں۔
اوبر آسٹریا کے صوبائی صدر میاں عدیل عمران نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ میں اس تنظیم کا صوبائی صدر نامزد ہوا جس نے پورے آسٹریا کو نمائندگی دی میں سب نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں سالز برگ سے چوہدری اظہر ورک،ریاض سندھو ،ویانا سےجمشید چوہدری،حاجی ملک آمین اعوان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔میٹنگ کے آخر میں پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کی جانب سے حاضرین شرکاء کو شاندار دیا گیا ۔