"لال حویلی گرا کر دکھاﺅ، اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، بوڑھے ضرور ہو گئے ہیں لیکن لڑائی کا جذبہ ختم نہیں ہوا" شیخ رشید  کھل کر میدان میں آگئے

"لال حویلی گرا کر دکھاﺅ، اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، بوڑھے ضرور ہو گئے ہیں لیکن ...

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ لال حویلی گرا کر دکھاﺅ، اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، بوڑھے ضرور ہو گئے ہیں لیکن لڑائی کا جذبہ ختم نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ یہ مجھے گرفتار کرنے کا سوچ رہے تھے،میں ایک کال دوں گا اور مری روڈ بلاک کر دوں گا،ان کاکہناتھا کہ لال حویلی یونیورسٹی کو وقف کر چکا ہوں، لال حویلی گرا کر دکھاﺅ، اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، بوڑھے ضرور ہو گئے ہیں لیکن لڑائی کا جذبہ ختم نہیں ہوا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ انہوں نے میری 16 وزارتوں کی انویسٹی گیشن کی، ان کو کچھ نہیں ملا،آصف نام کا آدمی راناثنا اللہ کا فرنٹ مین ہے،آصف نام کا آدمی مسئلے پیدا کررہا ہے،ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے ، یہ بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، ان کاکہناتھا کہ لال حویلی کیلئے سپریم کورٹ تک جائیں گے،عمران خان میرے حلقے میں بھی الیکشن لڑیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -