پاکستانی ری میک فلم "پاکیزہ" میں ماہرہ خان "مینا کماری" کا کردار ادا کریں گی

پاکستانی ری میک فلم "پاکیزہ" میں ماہرہ خان "مینا کماری" کا کردار ادا کریں گی
پاکستانی ری میک فلم

  

  کراچی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی سن 1972 کی بلاک بسٹرفلم "پاکیزہ "کے پاکستانی ری میک میں ماہرہ خان "مینا کماری" کا کردار ادا کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں قائم ایجنسی کے تحت پروڈیوسر حامد حسین نے بتایا کہ مذکورہ بلاک بسٹر ری میک میں مرکزی کردار اداکارہ ماہرہ خان نبھائیں گیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ "پاکیزہ" کے ری میک کیلئے متعدد مشہور فنکاروں سے ہماری گفتگو چل رہی ہے اور ماہرہ خان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔فلم "پاکیزہ" کو 70  کی دہائی میں بھارتی  سینما کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک تھی ۔جسے بننے میں 14 برس لگ گئے تھے اور اس وقت اس فلم پر 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی۔بلاک بسٹر فلم کے ایک ماہ بعد اس کی مرکزی اداکارہ مینا کماری کا انتقال ہوگیا تھا جس سے اس فلم کو مزید شہرت حاصل ہوئی تھی۔

یاد رہے اس سے قبل حامد حسین نے مرزا ہادی رسوا کے 1899 کے ناول"امراؤ جان ادا" پر مبنی سیریز میں سجل علی کو بطور مرکزی کردار کاسٹ کرنے کی تصدیق کی تھی۔

مزید :

تفریح -