معاشی حالات کی خرابی میں سب سے اہم چیز رول آف لاء اور سیاسی صورتحال ہے: ماہر معاشیاٹ بیرسٹر ڈاکٹر چوہدری حسان

لندن (چوہدری تبریز عورہ ) پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال پر ماہر معاشیاٹ بیرسٹر ڈاکٹر چوہدری حسان ادریس نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایااگر مالی بحران کا معاملہ اتنا بڑا ہو کہ سنٹرل بنک بھی اس کے اندر آ جائے پھر آئی ایم ایف کا کیا رول ہوتا ہے اور اس مخصوص ملک کو مالی بحران سے نکالنے کے لیئے ۰پاکستان کی معاشی بگرتی ہوئی صورت حال کے اندر جو سب سے زیادہ اہم چیز ہے وہ رول آف لاء ہے اور ہمارے ملک کی سیاسی صورتحال ہے .
آئی ایم ایف ملک کی سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ملکوں سے معاہدہ کرتا ہے آئی ایم ایف جب کسی ملک سے معاہدہ کر رہا ہوتا ہے جیسے بھارت اور بنگلہ دیش نے قرض لیا تھا پھر ان کی اکانومی اس سے نکلیں ہیں ۰ہمارے ملک پاکستان کے ساتھ دو سانحہ ہوئے ہیں ایک کووڈ اور دوسرا رجیم چینج کا جس کی وجہ سے وہ وعدے پورے نہیں ہوئے ملک کی جو دن بدن معاشی صورت حال بگڑتی چلی جا رہی ہے ۰کیونکہ پاکستان کے اندر سیاسی استحکام نہیں ہے دوسری چیز جو لوگ اس کو ٹھیک کرنا چاہ رہے ہیں وہ مجھے لگتا ہے وہ مخلص بھی نہیں ہیں جو اس وقت معاشی ٹیم میں ہیں ان کو اگر ماضی دیکھیں تو وہ اہل ہی نہیں ہیں کہ وہ کچھ بہتر کر پائیں گے , اگر کوئی بھی آدمی مخلص ہو کر کا م کر رہا ہوتا تو اللہ پاک اس کی مدد کرتا مجھے لگتا ہے وہ مخلص بھی نہیں ہیں اور اہل بھی نہیں ہیں .
یہ پاکستان کے لیئے بد قسمتی کی بات ہے کہ ہمیشہ اقربا پروری کو سپورٹ کیا جاتا ہے میرٹ کو نہیں ۰ہم آج اس مقام پر ہیں کہ ہم نے قابل لوگوں کو اہم جگہوں پر نہیں بٹھایا , اسی وجہ سے پاکستان کی معاشی صورت حال بگڑتی چلی جا رہی ہے , جو لوگ ڈاکٹر یٹ ہیں وہ دیار غیر میں بیٹھے ہیں اور جو اس شعبہ سے وابستہ ہی نہیں ہیں ان کے ہاتھ ہم نے اپنا ملک دیا ہوا ہے . ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیئے کام کریں ,مجھے پاکستان میں اچھا موقعہ ملتا ہے اور مجھے حکومت پاکستان بلاتی ہے تو میں خوشی سے پاکستان جاؤں گا مجھے پاکستان کے لیئے کام کر کے خوشی ہو گی ,ہم ڈیفالٹ ہونے کے قریب کی باتوں سے تھوڑا آگے چلے گئے ہیں , میں سمجھتا ہوں خوف و ہراس کی جتنی زیادہ ہم باتیں کریں گے اتنا زیادہ ہم ڈیفالٹ سے آگے بڑھے گے ہم پہلے ہی ڈیفالٹ کر چکے ہیں اور صورت حال قریب قریب سنبھلتی نظر نہیں آ رہی . آپ کسی بھی ماہر معاشیات سے سوال کریں تو وہ آپ آپ کو یہ ہی بتائے گا مالی مارکیٹ سے خوف و ہراس کم کریں اور مالی مارکیٹ کو یقین دہانی کرائیں کہ ہم ڈیفالٹ نہیں کرنے جا رہے لیکن یہ باتیں وہ ہی کر سکتے ہیں جو ہم جیسے اس کو سمجھتے ہیں جو نہیں سمجھتے وہ پھر کہتے ہیں یہ معاملہ اب اللہ کے ہاتھ ہے معاشی بہتری والا.