متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ اسلام آباد منسو خ یا ملتوی ہوا ؟ وزیراعظم آفس نے بیان جاری کر دیا 

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ اسلام آباد منسو خ یا ...
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ اسلام آباد منسو خ یا ملتوی ہوا ؟ وزیراعظم آفس نے بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم آفس کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کا دورہ اسلام آباد ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہےکہ دورہ ری شیڈول ہو گا اور تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں بتایا گیاہے کہ بہاولپور میں شدید بارش کے باعث صدر محمد زاید بن النہیان اسلام آباد دورے پر نہیں آ سکے ، معزز مہمان صبح سات بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے ، موسم کی خرابی کی وجہ سے سیکیورٹی نے اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی، متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ دوبارہ شیڈول کیا جائے گا اور تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلیفون کر کے دورے کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آپ کی حفاظت زیادہ عزیز ہے ، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے ۔ یو اے ای کے صدر نے شہبازشریف کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جلدہی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -