کوک سٹوڈیو کے گانے ’کنایاری‘ سے شہرت پانے والی گلوکارہ ” ایوا بی “ نے شادی کر لی ، تصویر وائرل 

کوک سٹوڈیو کے گانے ’کنایاری‘ سے شہرت پانے والی گلوکارہ ” ایوا بی “ نے شادی ...
کوک سٹوڈیو کے گانے ’کنایاری‘ سے شہرت پانے والی گلوکارہ ” ایوا بی “ نے شادی کر لی ، تصویر وائرل 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوک سٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری ‘ سے شہرت پانے والی بلوچی گلوکاری ” ایوا بی “ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حجاب پہن کر گلوکاری کرنے والی ایوا بی کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں سرخ رنگ کا بلوچی عروسی جوڑا پہنے ہوئے ہیں تاہم اس مرتبہ بھی انہوں نے اپنا چہرہ اپنے ہاتھوں سے چھپایا ہواہے ۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل ہی ایوابی نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔خیال رہے کہ ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

تفریح -