پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ، ترجمان پولیس نے بیان جاری کر دیا 

پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ، ترجمان پولیس نے بیان جاری کر دیا 
پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ، ترجمان پولیس نے بیان جاری کر دیا 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پشاور پولیس لائنز میں واقع مسجد میں دھماکہ ہواہے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کیا گیاہے جن میں سے 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے زیادہ ترافراد کا تعلق پولیس سے ہے ، دھماکے کے وقت مسجد میں ظہر کی نماز کی ادائیگی جاری تھی ، دھماکے کی نوعیت کاتعین کیا جارہاہے ۔دھماکے کے باعث مسجد کا ایک حصہ شہید ہو گیا ہے ۔پولیس لائنز پشاور کا ریڈ زون علاقہ ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے نمازیوں کو بھی نکالا جارہاہے ۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کاکہناہے کہ ہسپتال میں اب تک 70 زخمیوں کو لایا جا چکا ہے ۔

مزید :

قومی -