پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کئے گئے،ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی،سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،ترجمان کاکہناتھا کہ اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پرسنائپرزتعینات ہیں۔