خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کا سرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے،آصف زرداری کی پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے پشاور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کا سرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے۔
سابق صدر نے کہاکہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرے،ان کاکہناتھا کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں ، آصف زرداری نے کہاکہ وفاق، صوبائی نگران حکومت دہشتگردوں کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔