"میری شہریت کے پیچھے ایک خوفناک کہانی ہے"، عدنان سمیع خان نے بھارتی شہریت پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان نےاپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی شہریت حاصل کرنے کے پیچھے کی خافناک کہانی بتادی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا کہنا تھا کہ " میری شہریت کے پیچھے اتنی خوفناک کہا نی ہے کہ آپ حیران ہو جا ئیں گے"۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ "میرا کوئی بھی میوزکل بیک گراونڈ نہیں ہے اور نا ہی میرے خاندان میں کوئی شوبز انڈسٹری سےتعلق تھا ۔ تو یہ بات بہت انوکھی تھی میرے خاندان میں کیونکہ میرے والد سفارت کار تھےوہ 14 ملکوں کے ایمبیسڈر تھے اور میرے جو دادا اور والد ہیں انکا تعلق افغانستان سے ہے۔میرے جو دادا تھے وہ افغانستان کے 5 صوبوں کے گورنر تھے۔میرے خاندان میں کوئی ڈاکٹر ہے کوئی سیول سروس میں کوئی وکیل اور کوئی سیاست میں تھے تو میں سب میں مختلف تھا سمجھے "بلیک شپ "اگر میں کہانی سنائی تو یہ صبح تک ختم نہ ہو"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جو بھی اب تک میڈیا میں آیا ہے وہ صرف 10 فیصد بھی نہیں ہے۔ کیونکہ اس کے پیچھے چھپی بہت سی کہانیا ں ہے جو میں نے بتانا مناسب نہیں سمجھا کیونکہ میں وہ ایک جملے میں مکمل نہیں کر سکتا تھا۔جو لوگوں نے غلط سوچی ہوئی ہیں جیسے میری شہریت ، اس کے پیچھے ایک کہانی ہے جو لوگوں نے بنائی لیکن حقیقت کچھ اور تھی"۔انہوں نے شہریت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ" میری شہریت کی کہانی اتنی خوفناک ہے کہ آپ سب حیران ہو جائیں گے"۔انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے بہت سے تھریڈ فیس کرنے پڑے "۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ "اگرآپ نے مدعا اٹھا نا ہے تو تھوڑی سی عقل والا اٹھائیں۔یہ نہیں کہ انکے والد ائیر فورس میں تھے انہوں نے جنگ لڑی ہے۔انہوں نے لڑی ہے میں نے تو نہیں لڑی میں نے تو صرف پیار دیا ہے"۔