چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پشاور میں دھماکے کی مذمت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کیلئے یہ ضروری ہے ہم اپنی انٹیلی جنس کو بہتر بنائیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے کہاہے کہ پولیس لائنزپشاور میں نماز کے دوران خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں ،میری دعائیں اور تعزیت متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ دہشتگردی کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کیلئے یہ ضروری ہے ہم اپنی انٹیلی جنس کو بہتر بنائیں، ہم اپنی پولیس فورسز کو مناسب طریقے سے لیس کریں،
Strongly condemn the terrorist suicide attack in police lines mosque Peshawar during prayers. My prayers & condolences go to victims families. It is imperative we improve our intelligence gathering & properly equip our police forces to combat the growing threat of terrorism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2023