پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ، سی سی پی او پشاور نے بیان جاری کر دیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او پشاور نے پولیس لائنز مسجد میں دھماکے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تحقیقات میں چیزیں سامنے آئیں گی، اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 27 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
سی سی پی او کا کہناتھا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت پولیس لائنز میں کسی قسم کی کوئی حساس کارروائی یا میٹنگ نہیں چل رہی تھی، نمازی مسجد میں اللہ سے رابطے میں تھے ، نماز کے وقت مسجد میں تقریبا 400 نمازی ہوتے ہیں، ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،صورتحال واضح ہونے پر ہی حتمی نتیجے میں پہنچیں گے ۔
یاد رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں ظہر کی نماز کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 27 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 140 کے قریب زخمی ہیں، جبکہ خدشہ ہے کہ ملبے تلے اب بھی افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، دھماکے سے مسجد کی چھت بھی گر گئی ہے ۔