موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ایف آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ایف آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پاسنگ آؤٹ ...
موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ایف آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

  

لاہور(پ ر) موٹر وے پولیس  ٹریننگ کالج میں ایف آئی اے کے185 زیرتربیت پروبشنر  اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی،  اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے بطور مہمان خصوصی پریڈ میں شرکت کی اس موقع پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال،  ڈائریکٹر ٹریننگ  FIAاطہر وحید  ڈپٹی کمانڈ نٹ عاطف شہزاد سمیت افسران کی بڑی تعداد  بھی  موجود تھی۔

ڈی جی  FIAمحسن حسن بٹ نےموٹروےپولیس ٹریننگ کالج کے اعلی معیار کی تعریف کرتے ھوے کہا کہ ایف آئی اے نے  اپنے افسران کی ٹریننگ کے لیے موٹر وے ٹریننگ کالج کو جدید ترین رحجانات میں  مہارت اور نہایت پیشہ ورانہ انداز میں تربیت فراہم کرنے کی بنیاد پر   منتخب کیا۔ جہاں پر ایف آئی اے افسران کو نہ صرف ایمانداری ،اخلاقیات کے ساتھ  تفتیشی مراحل کومکمل کرنے اور  قانون کی حکمرانی کا بلا خوف و خطر نفاذ کرنے   کی عملی تربیت دی گئی ۔

 ڈی جی   ایف آئی اےمحسن حسن بٹ نے موٹروے پولیس  اور کالج سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور پاس ہونے والے افسران کو عملی زندگی میں ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت پرزوردیا ۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال  نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور  پاس آؤٹ ہونے والے افسران کے لئے  نیک  خوہشات کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ  موٹر وے پولیس ٹریننگ  کالج میں دوسرےاداروں کے افسران کی ٹریننگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ اعلیٰ پیشہ ورانہ روایات کا حامل ہے۔

کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے کہا ایف آئی اے کے 170 مرد اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے ساتھ ساتھ  نے15 خواتین افسران نے بھی  ٹریننگ حاصل کی -انہوں نے کہا کہ 185 افسران کو  قانون کی تعلیم کے ساتھ جسمانی  فٹنس کی بھی تربیت فراہم کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کردار سازی    کے ساتھ ساتھ سائبر کرا ئم ، امیگریشن، بینکنگ کرائم , پولیس اسٹئشن ورکنگنگ،انٹی کرپشن جیسے فیلڈز پر  عملی طور پرترجیح دی گئی- سید حشمت کمال نے کہا کہ وہ ان افسران کی  مستقبل میں اعلیٰ کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں۔ اس موقع پر پوزیشن لینے والوں میں اعزازی شیلڈ اور  اسناد تقسیم کی گئی - محمد ذیشان شاہد آل راؤنڈ فرسٹ،حسنین الیاس بٹ فرسٹ  ان ڈسپلن، محمد فیصل آل راونڈ فرسٹ ان   پریڈ،شاہد اسلم آل راونڈ فرسٹ ان فزیکل ٹریننگ،مبشرہ شکیل آل راونڈ سیکنڈ،نصیب اللہ سیکنڈ ان اکیڈمک، عائشہ نجم سیکنڈ ان ڈسپلن،حمزہ عباس سیکنڈ ان پریڈ کواعزازت سے نوازا گیا۔ ڈی جی FIAمحسن حسن بٹ نے کمانڈنٹ سید حشمت کمال کے ساتھ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید :

قومی -