پشاوردھماکے میں شہیدہونیوالے افراد کے نام سامنے آگئے ، ایک خاتون بھی شامل 

پشاوردھماکے میں شہیدہونیوالے افراد کے نام سامنے آگئے ، ایک خاتون بھی شامل 
پشاوردھماکے میں شہیدہونیوالے افراد کے نام سامنے آگئے ، ایک خاتون بھی شامل 

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں شہیدہونے والوں کے نام سامنے آگئے، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں 28 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں،شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔

پشاوردھماکے میں شہیدہونیوالوں میں انسپکٹر دوران شاہ خان، اے ایس آئی لیاقت خان، شہریار شامل ہیں،  امام مسجد صاحبزادہ نورالامین  کے علاوہ شہدا میں محمدعلی، طاہر خان، نسیم شاہ، گل شرف خان ،مسعود احمد، عبدالودود اور لیاقت اللہ بھی شامل ہیں ، پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ایک خاتون رشید ہ بی بی بھی جاں بحق ہوئیں جو پولیس کوارٹرز کی رہائشی ہیں ۔