' سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور مسجد کے اندر کیسے پہنچا؟ انکوائری ہو گی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور مسجد کے اندر کیسے پہنچا؟ انکوائری ہو گی۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو ہدف بنایا، خود کش حملہ آور کے لنک کہاں سے تھے؟ اس کی تحقیقات کریں گے، خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف جگہوں پر سیکیورٹی ہوتی ہے، کسی ایک جگہ بھی موقع مل جائے تو دہشت گرد حملہ کرتا ہے، دہشت گردی کی یہ لہر نئی نہیں ہے بلکہ یہ مسلسل چل رہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نیکٹا اورسیکیورٹی فورسز اپنا ا پنا کام کررہی ہیں، اس وقت ترجیح زخمیوں کو سنبھالنے کی ہے، شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔