ہائیکورٹ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ، ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف املاک بورڈ کی سرزنش 

ہائیکورٹ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ، ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف ...
ہائیکورٹ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ، ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف املاک بورڈ کی سرزنش 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے لال حویلی کو فوری طور پرکھولنے کا حکم دے دیا ہے ،عدالت نے واضح موقف پیش نا کرنے پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرزنش کی۔ 

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں لال حویلی کو سیل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں لال حویلی سیل کرنے کو انتقامی کارروائی قرار دیا گیا تھا ۔ درخواست کی سماعت کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ لال حویلی کو نہیں بلکہ اس سے ملحقہ 7اراضی یونٹس کو سیل کیا گیا ، جس پر شیخ رشید کاکہنا تھا کہ وہ بوڑھے ہو چکے ہیں اس لیے جھوٹ نہیں بولیں گے ، ادارے کی جانب سے لال حویلی کو بھی سیل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پرواضح موقف پیش نا کرنے پر عدالت نے ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرزنش کرتے ہوئے لال حویلی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے حویلی سے متصل سات اراضی یونٹس کا معاملہ متروکہ وقف املاک کو بھیجو ادیا اور حکم دیا کہ ادارہ فریقین کو سن کر 15روز میں فیصلہ سنائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -