سانحہ سول لائنز،کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ملبے تلے دبے افراد کی مدد کے لیے چیخ و پکار 

سانحہ سول لائنز،کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ملبے تلے دبے افراد کی مدد کے لیے ...
سانحہ سول لائنز،کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ملبے تلے دبے افراد کی مدد کے لیے چیخ و پکار 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے سول لائنز میں ہونیوالے خودکش حملے سے شہید ہونیوالی مسجد کے ملبے سے تاحال زخمیوں کی آوازیں آرہی ہیں ۔ 

 متاثرہ مسجد میں جاری ریسکیوآپریشن میں اندھیرا ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ملبہ تاحال نہیں ہٹایا جاسکا۔ ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ بڑی سرچ لائٹس اور ہیوی مشنری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ، ملبے تلے دبے افراد کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ریسکیوآپریشن کی رفتار کو تیز نہیں کیا جارہا ،خطرہ ہے کہ اگر جلد بازی کی گئی تو مسجد کے مزید حصے بھی شہید ہوسکتے ہیں جس سے ملبے تلے دبے افراد کی جانوں کوخدشہ ہوگا ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -