16 سالہ لڑکے نے 15 برس کی لڑکی کو قتل کر دیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکے نے 15سالہ طالبہ کو قتل کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ لرزہ خیز واردات برطانوی شہر ہیگزم میں ہوئی جہاں 16سالہ ملزم نے ہولی نیوٹن نامی طالبہ کو خنجر کے پے درپے وار کرکے قتل کر دیا ۔جب ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچیں تو ملزم نے اپنے آپ کو بھی اسی خنجر سے زخمی کر رکھا تھا۔
ہولی نیوٹن کی موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی جبکہ ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ ڈاکٹروں میں مطابق ملزم کا کوئی زخم بھی سنگین نوعیت کا نہیں تھا اور اس کی حالت مستحکم ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اور ہولی نیوٹن ایک دوسرے کو جانتے تھے۔تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ملزم نے یہ سفاکانہ واردات کیوں کی۔