وہ کالونی جس کے ہر گھر میں جہازوں کیلئے پارکنگ ہے

وہ کالونی جس کے ہر گھر میں جہازوں کیلئے پارکنگ ہے
وہ کالونی جس کے ہر گھر میں جہازوں کیلئے پارکنگ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر کالونی میں گھروں کے اندر گاڑیاں پارک کرنے کے لیے جگہ بنائی جاتی ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ امریکہ میں ایک ایسی کالونی ہے جہاں ہر گھر میں ہوائی جہاز پارک کرنے کی جگہ ہے۔ اس شہر میں سب لوگوں کے پاس اپنے جہاز ہیں اور وہ انہی پر روزانہ کام پر آتے جاتے ہیں۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع کیمرون ایئرپارک نامی شہر ہے، جس کے متعلق ایک ٹک ٹاک صارف @thesoulfamilyنے دنیا کو حقائق بتا کر حیران کر دیا ہے۔

ٹک ٹاکر اپنی ویڈیو میں بتاتا ہے کہ جس طرح ہمارے گیراج میں کاریں کھڑی ہوتی ہیں، کیمرون ایئرپارک کے رہائشیوں کے گیراج میں ہوائی جہاز کھڑے ہوتے ہیں اور جس طرح ہم کاریں استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ جہاز استعمال کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں کیمرون ایئرپورٹ کے گھروں کے گیراج اور سڑکیں دکھائی گئی ہیں۔

 یہ سڑکیں کسی ایئرپورٹ کی مانند ہوتی ہیں جہاں لوگوں کے گھروں کے باہرکاروں کی طرح چھوٹے چھوٹے طیارے کھڑے ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں اپنی نوعیت کی یہ واحد کمیونٹی نہیں ہے۔ امریکہ میں ایسے کئی قصبات ہیں جہاں ہوائی جہاز رکھنا اسی طرح معمول کی بات ہے جیسے باقی دنیا میں کاریں رکھی جاتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -